اسلام کیا ہے ؟معنی و مفہوم ،عقائد و ستون
اسلام کیا ہے ؟
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ ضابطہ حیات کیا ہے ؟
زندگی کے ہر پہلو کے لیے رہنمائی ہے، ایسے اصول و قوانین ہیں جو انسان کو ہدایت فراہم کرتے ہیں کہ کیسے زندگی گزارنی ہے ۔
کیسے سوچیں؟
کیسے عبادت کریں ؟
کیسے معاملات کریں ؟
چلیں ضابطہ حیات کے مطلب کو سمجھنے کے بعد دوبارہ سے اسلام کیا ہے؟ اس بات کو سمجھتے ہیں ۔
اسلام انسان کو اللہ تعالیٰ کی بندگی، اچھے اخلاق اور عدل و انصاف کا سبق دیتا ہے۔ اسلام صرف عبادات تک کی رہنمائی نہیں کرتا بلکہ زندگی کے تمام پہلو مثلاً عقائدوعبادات اور معاملات وغیرہ سب میں ہی رہنمائی کرتا ہے ۔
لغوی و اصطلاحی مفہوم؛
ُلُغت میں لفظ اسلام عربی زبان کے لفظ سَلَمَ سے نکلا ہے، جس کے معنی اطاعت، فرمانبرداری اور امن کے ہیں ۔
جبکہ اصطلاح میں اسلام کا مطلب اللّٰه تعالیٰ کے احکامات کے سامنے مکمل جھک جانا اور اس کے رسول ﷺ کی پیروی کرنا ہے ۔
اسلام کے عقائد کیا ہیں ؟
اسلام کے بنیادی پانچ (5) عقائد ہیں؛
اللّٰه تعالیٰ پر ایمان ، فرشتوں پر ایمان، آسمانی کتابوں پر ایمان، انبیاء و رسولوں پر ایمان، آخری دن (قیامت) پر ایمان
اسلام کے ستون کتنے ہیں؟
اسلام ایک عمارت ہے جو کچھ ستونوں پر قائم ہے۔ اور ان کی تعداد بھی پانچ (5) ہے۔
1-کلمہ شہادت 2-نماز 3-روزہ 4-زکٰوۃ 5-حج
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“مجھے بہترین اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہے۔”
اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اخلاق بھی اسلام کا ایک حصہ ہے اور اسلام اخلاق کی بھی تلقین کرتا ہے ۔
دعا؛ اللّٰه تعالیٰ ہم سب کو اسلام کو سمجھنے اور اس پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین،ثم آمین

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں