اسلام کیا ہے ؟معنی و مفہوم ،عقائد و ستون
اسلام کیا ہے ؟ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ ضابطہ حیات کیا ہے ؟ زندگی کے ہر پہلو کے لیے رہنمائی ہے، ایسے اصول و قوانین ہیں جو انسان کو ہدایت فراہم کرتے ہیں کہ کیسے زندگی گزارنی ہے ۔ کیسے سوچیں ؟ کیسے عبادت کریں ؟ کیسے معاملات کریں ؟ چلیں ضابطہ حیات کے مطلب کو سمجھنے کے بعد دوبارہ سے اسلام کیا ہے؟ اس بات کو سمجھتے ہیں ۔ اسلام انسان کو اللہ تعالیٰ کی بندگی، اچھے اخلاق اور عدل و انصاف کا سبق دیتا ہے۔ اسلام صرف عبادات تک کی رہنمائی نہیں کرتا بلکہ زندگی کے تمام پہلو مثلاً عقائدوعبادات اور معاملات وغیرہ سب میں ہی رہنمائی کرتا ہے ۔ لغوی و اصطلاحی مفہوم ؛ ُلُغت میں لفظ اسلام عربی زبان کے لفظ سَلَمَ سے نکلا ہے، جس کے معنی اطاعت، فرمانبرداری اور امن کے ہیں ۔ جبکہ اصطلاح میں اسلام کا مطلب اللّٰه تعالیٰ کے احکامات کے سامنے مکمل جھک جانا اور اس کے رسول ﷺ کی پیروی کرنا ہے ۔ اسلام کے عقائد کیا ہیں ؟ اسلام کے بنیادی پانچ (5) عقائد ہیں؛ اللّٰه تعالیٰ پر ایمان ، فرشتوں پر ایمان، آسمانی کتابوں پر ایمان، انبیاء و رسولوں پر ایمان، آخری دن (قیامت) پر ایمان اسلام کے ستون کتنے ہ...